مشرق وسطیٰ

پنجاب ٹیچرز یونین کی ایک اہم میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول سید والا ضلع ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی

اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی نئی بھرتی کا اعلان کیا جائے

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب ٹیچرز یونین کی ایک اہم میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول سید والا ضلع ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی چس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد۔چوہدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری۔رشید احمد شاہد نائب صدر ptu لاہور ڈویژن۔میاں آفتاب اوگاہی نائب صدر ضلع ننکانہ۔ڈاکٹر عبدالوحید ٹھاکر سینئر نائب صدر ضلع لاہور۔مجاہد عباس بھٹی سیکرٹری انفارمیشن ضلع ننکانہ۔محمد عمران نائب صدر ptu تحصیل ننکانہ۔رانا اختر حسین صدر ptu تحصیل سٹی لاہور۔سید محمود رضا sst.سید چن شاہ۔محمد ارشد خان۔غلام مصطفی۔خادم حسین۔حافظ زمان اکرم اور محمد بخش ودیگر شامل تھے۔اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی نئی بھرتی کا اعلان کیا جائے۔لیو انکیشمینٹ کی سابقہ پوزیشن بحال کی جائے۔پینشن رولز ترامیم کو ختم کیا جائے۔بقیہ انسروس پروموشنز کرنے کا حکم دیا جائے۔میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں عام اساتذہ کو بھی ڈیوٹی کرنے کا موقع دیا جائے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button