مشرق وسطیٰ

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وفاقی حکومت کی ہدایت پر لیسکو نے ریجن بھرمیں انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، وفاقی حکومت کی ہدایت پر لیسکو نے ریجن بھرمیں انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے.لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی، اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ، چیف انجینئر آپریشن سرور مغل، چیف انجینئرٹی اینڈ جی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی آئی یو طاہر میو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر محمد شفیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ ریٹرنگ افسران سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اگر بجلی کی فراہمی کے میں کوئی مسائل آتے ہیں تو اسے فوری حل کیا جائے، اس حوالے سے چیف انجینئرآپریشنز سرور مغل کو انچارج نامزد کیا گیا ہے جبکہ لیسکو کے پاور ڈسٹری بیوشن کنڑول سنٹر میں 3 چیف انجینئرز 8،8گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر نے تمام سپریٹنڈنٹ انجینئر ز، ایگزیکٹو انجینئر اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران دفاتر میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں، متعلقہ حکام ایمرجنسی کی صورت میں تمام ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ ٹرانسفامر ٹرالی اور دیگر سامان کو سٹینڈ بائی رکھا جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر پی ڈی سی کے حکام کی کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ سٹاف سے مکمل تعاون کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button