اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’نئی جماعت بنا کر اصلاح کریں‘، پی ٹی آئی کا اکبر ایس بابر کی مصالحت کی پیشکش پر جواب

جمعے کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک خوبصورت خواب تھا جو آج ایک ڈراؤنی حقیقت بن چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کا انٹرا پارٹیز انتخابات سے پیچھے ہٹنا خوش آئند ہے، اگر یہ غیر قانونی عمل جاری رہتا تو پارٹی کے ڈی لسٹ ہونے کا خطرہ تھا۔‘جمعے کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک خوبصورت خواب تھا جو آج ایک ڈراؤنی حقیقت بن چکی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورکرز کی امانت کو ورکرز کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ ’پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلے کا چھننا قانون کے مطابق ہے۔ حالات ثابت کر رہے ہیں کہ ہم نے جو جدوجہد شروع کی وہ درست ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ یہ انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر دھوکہ ہوا ہے، پی ٹی آئی آج تباہی کے دہانے پر ہے، کئی نوجوان پراپیگنڈا متاثرین ہیں جنہیں معصوم سمجھتا ہوں۔‘اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’اب ہم نے آگے جانا ہے پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ایک مصالحتی راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو پیشکش کر رہا ہوں کہ وہ اپنے تین نمائندے اور ایک وکیل کو نامزد کریں، ہم تین نمائندے اور ایک وکیل نامزد کریں گے یہ آپس میں بیٹھ کر ایک فریم ورک بنائیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ’اکبر بابر کی پریس کانفرنس کو بالکل بے معنی، مضحکہ خیز اور دیوانے کا خواب‘ قرار دیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’اکبر ایس بابر کسی بھی پیشکش سے پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ تحریک انصاف 26 ستمبر 2011 کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کی بنیادی رکنیت ختم کر چکی ہے۔‘ترجمان کے مطابق ’رکنیت کے خاتمے کے بعد اکبر بابر کا تحریک انصاف سے تو کوئی تعلق نہیں البتہ ان کے ایجنڈے سے تحریک انصاف کا ہر کارکن بخوبی آگاہ ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اکبر بابر کے لیے مخلصانہ مشورہ ہے کہ اگر وہ سیاست میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن میں اپنی ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروا کر سیاست کی اصلاح کا بیڑہ اٹھائیں۔‘ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ’پی ٹی آئی ایک منظم ترین جمہوری جماعت ہے جس میں فیصلہ ساز صرف اور صرف ہمارے کارکن ہیں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button