ہمیں ایک اچھے ڈاکٹر کے ساتھ ایک اچھا انسان بھی بننا چاہئے۔اللہ پاک نے انسان کو دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر بیجھا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ن
میں نے بہت سے ممالک میں کام کیا ہے لیکن جو عزت اس ملک پاکستان نے دی وہ کہیں اور نہیں حاصل کی۔ ہماری معاشرے میں تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پہلی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد ہوا نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر نادیہ نسیم، سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف حسین تجمل، پروفیسر مجید چوہدری، سینئر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے بہت سے ممالک میں کام کیا ہے لیکن جو عزت اس ملک پاکستان نے دی وہ کہیں اور نہیں حاصل کی۔ ہماری معاشرے میں تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔میڈیسن پچھلے بیس سالوں میں بہت بدل گئی ہے۔ 2019 میں آنے والی کورونا وباء نے انسانیت کا لائف سٹائل ہی بدل کر رکھ دیا۔ کورونا وائرس کے بعد طب کی دنیا میں بہت جدت آئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میں ہمیشہ ایویڈنس بیسڈ میڈیسن اپنانے کا کہتا ہوں۔ہمیں ایک اچھے ڈاکٹر کے ساتھ ایک اچھا انسان بھی بننا چاہئے۔اللہ پاک نے انسان کو دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر بیجھا ہے۔میں ان تمام لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے میڈیکل ایجوکیشن سسٹم کے لیے دن رات محنت کی۔خواب دیکھنا انسان کا کام اور پورا کرنا اللہ پاک کا کام ہے۔سٹوڈنٹ اور استاد کے درمیان بھی یقین کا رشتہ ہوتا ہے۔ اچھا استاد ہی معاشرے میں اچھے شاگرد پیدا کرتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ اپنے اساتذہ کی عزت کرنی چاہئے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈاکٹر کو ہمیشہ میڈیکل ریسرچ کرنی چاہئے۔ ہمیشہ جدید تحقیقاتی ادویات کو استعمال کرنا چاہئے۔