بین الاقوامی

امریکی حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،عراقی وزیراعظم

بغدادعراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے عسکری ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ امریکی جوابی حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور عراق کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنیں گے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

بغدادعراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے عسکری ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ امریکی جوابی حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور عراق کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو یحیی رسول نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ شام کے ساتھ سرحد پر القائم علاقے اور دیگر عراقی سرحدی علاقوں پر امریکی قیادت میں فضائی حملے کیے گئے ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی، عراقی حکومت کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ یہ حملے ایک ایسا خطرہ ہیں جو عراق اور خطے کو ناپسندیدہ نتائج کی طرف لے جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button