مشرق وسطیٰ

ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا ہیڈ آفس لاہور میں حسب روایت سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی

پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے4ملازمین عرفان افضل بھٹی، محمد یوسف،شہزاد احمد، صفدر علی کے نام نکلے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا ہیڈ آفس لاہور میں حسب روایت سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر حافظ اعجاز رسول اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میاں منیر احمد ،ڈائریکٹر عبدالطیف ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد وسیم اورسی بی اے نمائندگان چوہدری فاروق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈی ایم ڈی میاں منیر،حافظ اعجاز رسول اور ڈائریکٹر عبدالطیف نے حج کا قرعہ نکالا۔ پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے4ملازمین عرفان افضل بھٹی، محمد یوسف،شہزاد احمد، صفدر علی کے نام کا قرعہ نکلا۔اس طرح دوسری کیٹگری میں سکیل نمبر 6سے 10تک کے ملازمین شامل تھے۔اس میں نور عالم سینئر پمپ آپریٹر کا نام نکلا ہے۔تیسری کیٹگری میں سکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں اسد حسین اسسٹنٹ کا نام نکلا ہے۔ چوتھی کیٹگری میں سکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں زاہد حسین ایس ڈی او کا نام نکلا ہے۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی میاں منیر احمد اور حافظ اعجاز رسول نےتمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دی اور تمام ملازمین کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button