مشرق وسطیٰ
بحیثیت پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی حمایتکرتے ہیں، چیف ایگزیکٹو لیسکو
انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کرنا ہے
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے یوم یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر پیغام.میں کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی حمایت کرتے ہیں اورکشمیری بہن بھائیوں کی اپنے حق کے لیے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔