جنرل

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی،بے رحمانہ قتل،عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے

7دہائیاں گزر چکی ہیں اور تنازعہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے:وزیراعلیٰ محسن نقوی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ واضح پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔ 7دہائیاں گزر چکی ہیں اور تنازعہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی،بے رحمانہ قتل،عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے۔آج بھی حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کا جذبہ اور حوصلے بلند ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا جذبہ ہر گزرتے دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔بھارتی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button