
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نقص امن کاباعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہے
انہوں نے مزیدکہاکہ افسران ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نقص امن کاباعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں سال اب تک اسلحہ کی نمائش و ناجائز اسلحہ کے01ہزار 645مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے43کلاشنکوف،154رائفلیں،62گنیں،01ہزار347پسٹل اور10257گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں میں 136مقدمات درج کرکے 634 ملزمان گرفتارکرکے ان سے 18لاکھ 32ہزار سے زائد کی ریکوری کی ہے۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں قماربازی کے17مقدمات، سو ل لائنز میں 19، سٹی میں 51، اقبال ٹاؤن میں 23، صدر میں 13اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 13مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 282مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3072پتنگیں اور 3702چرخیاں برآمد کی گئیں۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں پتنگ بازی کے68مقدمات،سول لائنز میں 25، سٹی میں 64، اقبال ٹاؤن میں 50، صدر میں 22اور ماڈل ٹاؤن میں 53مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ ون ویلرز کے خلاف کارروائیوں میں 115مقدمات درج کرکے116ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہورنے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، استعمال اور کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے عوام دوست پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ افسران ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔