مشرق وسطیٰ

ٹی سی ایل پاکستان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاورزلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کر دیا

ٹی سی ایل کی جانب سے' دی کرکٹ لائف' کی ٹیگ لائن کے ساتھ ۔یہ شراکت داری کی ہے۔

پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں تین بڑی ٹیمز،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیاہے۔ٹی سی ایل کی جانب سے’ دی کرکٹ لائف’ کی ٹیگ لائن کے ساتھ ۔یہ شراکت داری کی ہے۔ اس موقع پر آپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کے مالک علی نقوی پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ٹی سی ایل پاکستان کو کے شراکت داروں کی متاثر کن لائن اپ میں خوش آمدید کہا انکا کہنا تھا کہ ٹی سی ایل کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر دیکھنا خوش آئیند ہے ٹی سی ایل کے ساتھ یہ شراکت داری ایک گیم چینجر ہے۔ ٹی سی ایل پورے پی ایس ایل سیزن 9میں مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے شائقین کو فعال طور پر تفریح فراہم کریگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button