
ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت آنلائن اجلاس کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا ۔
عوامی شکایات کا فوری ازالہ گھر کی دہلیز پر ممکن بنایا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن اور ریونیو ونگ کے افسران شریک تھے۔اجلاس کا مقصد شکایات کا بروقت ازالہ،ڈیسلٹنگ، پانی کا ضیاع اور ریونیو کولیکشن کا جائزہ تھا۔تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاونز کا مکمل سروے کریں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے سخت سے ہدایات دیں کہ ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید موثر اور فعال کیا جائے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ گھر کی دہلیز پر ممکن بنایا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا سرپرائز دوروں کا عندیہ دیا۔ اس کے علاوہ عوامی سطح پر ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم،واسا اینڈرائیڈ ایپلیکیشن،1334 اور واسا واٹس ایپ نمبر کے متعلق آگہی فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔ایم ڈی واسا کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے ضیاع پر چالان کی رفتار تیز کی جائے ۔مزید برآں ڈیسلٹنگ گینگ اور ہیوی مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
ایم ڈی واسا کو 24 جنوری سے 12 فروری تک کی ریونیو کولیکشن رپورٹ پیش کی دی گئی۔نادہندگان سے پانی سیوریج و ایکوا فائر کی مد میں ریکوری مزید تیز کر دی گئی ہے اس ضمن میں گنج بخش ٹاون سے 6.41 ملین ،گلبرگ ٹاون سے 6.33 ملین،علامہ اقبال ٹاون سے 7.67 ملین
،عزیز بھٹی اینڈ واہگہ ٹاؤن سے 3.75 ملین، جوبلی ٹاون 5.97 ملین ،نشتر ٹاون 6.02 ملین ،راوی ٹاون ملین 3.36 ملین ،شالیمار ٹاون 8.19 ملین ریکور کر لیے گئے۔ایم ڈی واسا نے سختی سے احکامات دیے ہیں کہ ریونیو کولیکشن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔نادہندگان کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھی جائیں۔