
مشرق وسطیٰ
روٹھی بیوی کو منانے جانے والے خاوند کو سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی داماد کو آگ لگانے پر اس کا جسم مکمل جل گیا
سسرالیوں نے جن میں ساس سسر اور اسکے سالے کی بیوی نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر اپنے داماد کو اگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ مکمل طور پر جل گیا
پاکستان خانیوال (نمائندہ وائس آف جرمنی): روٹھی بیوی کو منانے جانے والے خاوند نیک محمد جوکہ خانیوال ببلی پارک کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے وہ اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے پورے ایک سال تک مختلف معززین کے ہمراہ و اکیلا بھی سسرال جاتا رہا ہے لیکن بیگم نا مانی گزشتہ روز وہ جسونت نگر اپنے سسرال گیا تو سسرالیوں نے جن میں ساس سسر اور اسکے سالے کی بیوی نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر اپنے داماد کو اگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ مکمل طور پر جل گیا نیک محمد کا شور سن کر لوگوں نے اگ بجائی ریسکیو1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے تشویش ناک حالت پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا حالت بگڑنے پر عملہ نے نشتر ہسپتال برن یونٹ ملتان منتقل کر دیاہے