مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کا سانحہ مال روڈ کے شہدا کو سلام

ترجمان کے مطابق پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):سانحہ مال روڈ کو 7 سال بیت گئے۔13فروری 2017 کو مال روڈپر فیصل چوک میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ان شہدا میں اے ایس آئی محمد امین،ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویر بھی شامل ہیں۔اس سلسلہ میں منگل کے روز سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر،ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سہیل فاضل اور ایس پی ملک اکرام اللہ نے سی ٹی او لاہور سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی ۔شہید کی والدہ اور دیگر عزیزو اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ترجمان کے مطابق پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس)کے بہادر شہدا کو سلام پیش کیا ہے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپنے بیان میں سانحہ مال روڈ کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، یومِ شہدا چیئرنگ کراس پنجاب پولیس کے بہادر شہیدوں سے تجدید عہد کا دن ہے، شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ اور زندہ رہیں گی، شہدا نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا، شہدائے پولیس محکمے کا فخر ہیں،شہدا محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ اور بہادری و فرض شناسی کی روشن مثال ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button