مشرق وسطیٰ

سانحہ فیصل چوک کی ساتویں برسی،آئی جی پنجاب نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 23 پولیس شہداء کے بچوں میں جونیئر کلرک تقرری کے لیٹرز تقسیم کئے۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):سانحہ فیصل چوک کی ساتویں برسی کے موقع پر آئی جی پنجاب نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہداء کے بچوں سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور23 پولیس شہداء کے بچوں میں جونیئر کلرک تقرری کے لیٹرز تقسیم کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ پولیس کا حصہ بننے پر شہداء کے بچوں کو مبارکباد دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس وہ ادارہ جہاں بیٹا، والد اور دادا شہادت کے رتبے پر فائز ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس میں شہدا کلیم پر بھرتی کا کوئی ایک کیس بھی زیر التوا نہیں رہا، گذشتہ سال 134شہدا کے بچوں کو جونیئر کلرک سمیت مختلف کیڈرز میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ 2017ء سے قبل کے 1300 پولیس شہدا میں سے 650 کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر چکے ہیں، شہدا کی مستحق فیملیز کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 02 کروڑ روپے اقساط کی صورت ادا کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن رقم کو بڑھا کر 35 ہزار روپے کردیا، سینکڑوں شہدا کی فیملیز مستفید ہوں گی، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے 41 نئے پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد رضوان اور اے آئی جی ویلفیئر ساجد کھوکھر سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button