مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلئے 06 لاکھ 50 ہزار سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ طبی مسائل سے دوچار کسی پولیس ملازم کو بیماری کے خلاف لڑائی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ویلفیئر برانچ کے ہیلتھ فنڈ سے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں ہر ممکن معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیز ی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلئے 06 لاکھ 50 ہزار سے زائد فنڈز جاری کر تے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے اے ایس آئی قدیر اختر کو برین سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، سنٹرل پولیس آفس کے لانگری شہزاد حسین کو اہلیہ کے فالج کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے، جہلم کے کانسٹیبل عدنان حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے انسپکٹر محمد اکرم کو اہلیہ کے عارضہ جگر اور فالج کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد رفاقت خان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے مذکورہ بالا فنڈز ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button