
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن بارے اہم اجلاس
ایونیو ون "کے بلاک" کا پوزیشن بھی جلد دیا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا ایونیو ون "کے اور ایل" بلاک میں ترقیاتی کام اور سنڑل پارک تکمیل کے قریب، بجلی کے کھمبوں کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔بریفنگ جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ گراؤنڈ کو آؤٹ سروس کیا جائے۔محمد علی رندھاوا
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن بارے گزشتہ روز اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایونیو ون "کے اور ایل” بلاک میں ترقیاتی کام تکمیل کے قریب ہیں، بجلی کے کھمبوں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایونیو ون کے سنٹرل پارک پر کام تکمیل کے قریب ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے "کے بلاک” کا پوزیشن بھی جلد دیا جائے گا۔اجلاس میں جوبلی ٹاؤن اور ایونیو ون میں شہریوں کی سہولت کے لیے کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جوبلی ٹاؤن اور ایونیو ون میں گرین بیلٹس اور پارک کے جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ گراؤنڈ کو آؤٹ سروس کیا جائے۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر ایس پی یو اور ڈائریکٹر فنانس، سینئر لیگل ایڈوائزر، ڈائریکٹر لاء، ڈائریکٹر ایل اے سی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون نے شرکت کی۔