
کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ – 2024کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران شرکاء کو مکمل ایمرجنسی کور فراہم کیا جا رہا ہے۔شاہد وحید،ضلعی ایمرجنسی آفیسر
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو1122کی 12ریسکیوایمرجنسی ایمبولینسز،24ریسکیو موٹربائیک ایمبولینسزاور7ریسکیو فائر ٹینڈرزکو اسٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں تعینات کیا گیا ہے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جر منی):ریسکیو1122،کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ – 2024 کے لاہور میں کھلے جانے والے تمام میچز کے دوران شرکاء کو بھرپور ایمرجنسی کور فراہم کر رہی ہے۔یہ بات شاہد وحید،ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122لاہور نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو1122کی 12ریسکیوایمرجنسی ایمبولینسز،24ریسکیو موٹربائیک ایمبولینسزاور7ریسکیو فائر ٹینڈرزکو اسٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر21ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں 200چاق و چوبند ریسکیورزوافسران تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شرکاء کو فوری طبی امداد فراہم کیا جا سکے۔ شاہد وحید،ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122لاہور نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو روز 17اور18فروری کو ہونے والے دو میچز کے دوران 26شہریوں،جن میں شائقین، کھلاڑی اور مختلف خدمات سرانجام دینے والے ملازمین شامل ہیں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو1122نے 19مردوں اور7خواتین کوموقع پر طبی امداد فراہم کی۔