
قانون شکن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،رواں سال گدا گری کے 6020کے مقدمات درج،1497ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں سال میں گدا گری کے 6020کے مقدمات درج کر کے1497ملزمان گرفتا ر کئے گئے ہیں۔
یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں 1460مرد،32خواتین جبکہ05سہولت کار شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن میں گدا گری کے1331مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 893، سول لائنز ڈویژن میں 900، صدر ڈویژن میں 943، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 723جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1230مقدمات درج کئے گئے ہیں۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6035مقدمات جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 5035مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سٹی ڈویژن میں کرایہ داری کے1159مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 861، سول لائنز ڈویژن میں 712، صدر ڈویژن میں 1565، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 676جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1062مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سٹی ڈویژن میں ون ویلنگ کے1234مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 954، سول لائنز ڈویژن میں 949، صدر ڈویژن میں 458، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 585جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 855مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح روال سال میں ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پر3609مقدمات اورکائٹ فلائنگ کے5374مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سٹی ڈویژن میں ساؤنڈ ایکٹ کے1153مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 613، سول لائنز ڈویژن میں 419، صدر ڈویژن میں 490، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 408جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 526مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سٹی ڈویژن میں کائٹ فلائنگ کے1507مقدمات، کینٹ ڈویژن میں 1151، سول لائنز ڈویژن میں 631، صدر ڈویژن میں 417، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 729جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 939مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ کائٹ فلائنگ ایک جان لیوا شوق ہے،والدین اپنے بچوں کواس کھیل سے روکیں۔