مشرق وسطیٰ

آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد

گلگت بلتستان کے 6 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس لگانے جا رہے ہیں، آئی جی گلگت بلتستان، جدید سیف سٹی انفراسٹرکچر پنجاب کے 18 مزید اضلاع تک پھیلا رہے ہیں، مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز

پاکستان لاہور:(نمائندہ وائس آف جر منی)آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے آئی جی گلگت بلتستان کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے 6 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس لگانے جا رہے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی گلگت بلتستان میں جدید سیف سٹی نیٹ ورک تیار کرنے میں معاونت کریگی۔ایمرجنسی 15 کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، شہریوں کی لوکیشن کال کرنے پر ظاہر ہو گی۔جدید سیف سٹی انفراسٹرکچر پنجاب کے 18 مزید اضلاع تک پھیلارہے ہیں۔دورے کے اختتام پر آئی جی گلگت بلتستان کو سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button