مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کرکٹ پرآن لائن گیمبلنگ کے خلاف سرگرم

لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کڑی نظر رکھی جائے،سی سی پی او,آن لائن جوئے کے تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے،بلال صدیق کمیانہ آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،سی سی پی او لاہور

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرنی):کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹ پرآن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور آن لائن جواء کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے پیش ِ نظر کرکٹ میچوں پر لگائے جانے والے آن لائن جوئے کی روک تھام کے حوالے سے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آن لائن جوئے کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرریڈ کئے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ جوئے کی لعنت کے تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے لوگو ں کو آن لائن جواء کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ محکموں کے تعاون سے آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button