مشرق وسطیٰ

ہمارے دو ر میں کسی پولیس افسر کو بلا وجہ تبدیل نہیں کیا گیا،خوش قسمت ہوں کہ مجھے بہترین ٹیم ملی،میری ٹیم نے دن رات محنت کی اورڈلیور کیا:محسن نقوی

ایک اوروعدہ پورا،پولیس کے لئے جی او آر بنے گا،وزیر علیٰ محسن نقوی نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر پولیس کے جی او آر کا سنگ بنیاد رکھ دیا پولیس کے لئے مجموعی طورپر 313گھر بنائے جائیں گے،پولیس ہمارا ہراول دستہ، رہائش اوردیگر مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک اوروعدہ پورا کردیا،پولیس کے لئے جی او آر بنے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر پولیس کے جی او آر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کرین کے ذریعے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کے لئے جی او آر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے لئے مجموعی طورپر 313گھر بنائے جائیں گے۔پولیس ہمارا ہراول دستہ ہے،پولیس کی رہائش اوردیگر مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔پولیس جی او آر بننے سے پولیس افسران اوراہلکاروں کے رہائش کے مسائل حل ہوں گے۔پورے سال میں پولیس کی ویلفیئر کے لئے جتنا کام کرسکتے تھے کیا ہے۔پولیس کے لئے گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی اونر شپ متعلقہ پولیس کی فیملیز کو لینی چاہیے۔اونرشپ لینے سے نہ صرف گھروں کی تعمیر کا معیار بہتر ہوگا بلکہ یہ گھر 6سے 8ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قربان لائنز میں بھی پولیس کیلئے اپارٹمنٹس بن رہے ہیں،پوری کوشش ہے کہ انہیں بھی جلد مکمل کر کے فیملیز کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تھانوں کو اراضی الاٹ کردی گئی ہے۔کئی تھانے کرائے پر تھے اورکئی ٹینٹوں میں لیکن اب40نئے تھانے بن رہے ہیں اورتھانوں کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختصر عرصے کے دوران پولیس کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انو ر نے پولیس کی بہتری کیلئے دن رات ایک کیا۔ہمارے دو ر میں کسی پولیس افسر کو بلا وجہ تبدیل نہیں کیا گیا۔ وزیر علیٰ محسن نقوی نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے بہترین ٹیم ملی،میری ٹیم نے دن رات محنت کی اورڈلیور کیا۔پولیس نے بھی محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔جن فیملیز کو گھر الاٹ ہوئے ہیں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر کیلئے وزیراعلیٰ محسن نقو ی نے بہت کا م کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے لئے رہائش کے مسئلے کو بھی حل کیا ہے۔ہم وزیراعلیٰ محسن نقوی کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اورمتعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button