جنرل

دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن،پنجاب کا سب سے ابتر سروسز ہسپتال64برس بعد صرف ساڑھے 4ماہ میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بن گیا

وزیراعلیٰ نے اپ گریڈ ڈ سرجیکل بلاک،میڈیکل بلاک اور ایڈمن بلاک کا افتتاح کر دیا، اپ گریڈڈ بلاکس کے وارڈز میں فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ لیا 6ماہ قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تو صورتحال دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا، حالت انتہائی ابتر تھی اب سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بن گیاہے:محسن نقوی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):-وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن،پنجاب کا سب سے ابتر سروسز ہسپتال64برس بعد صرف ساڑھے 4ماہ میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بن گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج سروسز ہسپتال کے اپ گریڈ ہونے والے سرجیکل بلاک،میڈیکل بلاک اور ایڈمن بلاک کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سرجیکل بلاک،میڈیکل بلاک اور ایڈمن بلاک کا دورہ کیا اور اپ گریڈڈ بلاکس کے وارڈز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ لیا اورجدید بیڈز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز رومز بھی دیکھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام آپریشن تھیٹرز جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ اپ گریڈڈ بلاکس میں صفائی کی مستقل بنیادوں پر مینجمنٹ پر توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے ریکارڈ کا ڈیجیٹل ڈیٹا رکھنے والے نظام کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک کے بعد آج سروسز ہسپتال کے اپ گریڈڈ ہونے والے مزید بلاکس کا افتتاح کیا ہے۔ 6ماہ قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تو صورتحال دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔سروسز ہسپتال کی حالت انتہائی ابتر تھی،میں نے کہا تھا کہ جتنے بھی ہسپتال وزٹ کئے، سب سے بری اور بدترین حالت سروسز ہسپتال کی تھی – یہ بھی کہا کہ کسی دشمن کو بھی سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر نہ بھیجوں لیکن الحمداللہ آج سروسز ہسپتال سٹیٹ آف آرٹ بن چکا ہے۔ اب فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس ہسپتال میں ہر کوئی آ کر اپنا علاج کرائے۔پوری ٹیم کو اپ گریڈیشن پر مبارکباد دیتا ہوں۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے اپ گریڈیشن کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے اپ گریڈڈ بلاکس میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی تعمیر ہونے والی نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں پرنسپل سمز کو ہدایات دیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے اپ گریڈڈ بلاکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 6 ماہ قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تو صورتحال دیکھ کر کہا تھا کہ دشمن کو بھی اس ہسپتال میں علاج کے لئے نہ بھیجیں۔الحمد للہ آج سروسز ہسپتا ل سٹیٹ آف دی آرٹ بن چکا ہے،اپ گریڈیشن پر ساڑھے 4ماہ لگے۔ سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے امور میں کچھ تاخیر ہوئی، بلڈنگ پر بھی کافی وقت لگا، الحمد للہ سروسز ہسپتال کی اب حالت بہترین ہے۔ سروسز ہسپتال کے 3 لاکھ 11ہزار سکوائر فٹ ایریا کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے۔ سروسز ہسپتال کے مجموعی طورپر 1600بیڈز ہیں،24نئے سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز بن رہے ہیں۔ صوبائی وزیر منصور قادر، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور محکمہ صحت نے بہت محنت کی ہے۔ صوبائی وزیر منصور قادر دن میں 2،2بار بھی سروسز ہسپتال کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ محکمہ تعمیرات و مواصلات سینکڑوں پراجیکٹس پر کام کررہاہے،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات ہمارے سٹار کھلاڑی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر رپورٹ آنے سے پہلے بات نہیں کرنا چاہتا۔ ہسپتالو ں میں مہیا کی جانے والی ادویات کی قیمت بڑھی ہے لیکن بجٹ وہی ہے، آنے والی حکومت چاہے تو بجٹ بڑھا سکتی ہے۔ پنجاب حکومت 50ارب روپے کی ادویات خریدتی ہے۔ 22فروری کو لاہور زو مکمل ہوجائے گا۔ جس دن تک میں وزیراعلیٰ ہوں، اپنے افسران کا دفاع کروں گا۔ نرسز او رپیرا میڈیکس سٹاف کی تعداد بڑھائی جارہی ہے اور نرسز کو دیگر زبانوں کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ بڑی امید ہے کہ میرا صوبہ اور ملک اس سے 10گنا زیاد ہ ترقی کرے گا۔ صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،سیکرٹریز صحت، تعمیرات ومواصلات،اطلاعات، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button