مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کے اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 06 پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے 13 لاکھ 72 ہزار روپے جاری۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 06 پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے 13 لاکھ 72 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے کانسٹیبل آفتاب احمد کو بیٹے محسن آفتاب کے گھٹنوں کے علاج کیلئے 06 لاکھ روپے دئیے گئے، انویسٹی گیشن پنجاب کے کانسٹیبل اجمل خان کو بیٹے کے عارضہ سماعت کے علاج کیلئے 02 لاکھ 97 ہزار روپے جاری کئے گئے ، کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے ڈرائیور کانسٹیبل مبشر کو معذور بیٹے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل جاوید احمد کو بیٹی مریم کے گردوں کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کے لانگری سید اظہر عباس کو بیٹے کے عارضہ جگر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد صفل کو بیمار بیٹے کے علاج کیلئے 25 ہزار روپے جاری کئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی نے کیسز کی منظوری دی تھی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بیماری سے نبرد آزما کسی اہلکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button