مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کاپنجاب اسمبلی کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اسمبلی ہال اور اس کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب اسمبلی کے باہر موجود رہے۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اسمبلی ہال اور اس کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ارکان اسمبلی کی حفاظت کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔سکیورٹی و چیکنگ کیلئے لیڈیز اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کے دستے الرٹ رہے۔ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں نے بھی اسمبلی ہال کے اطراف موثر گشت کو یقینی بنایا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button