مشرق وسطیٰ

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سارا بوجھ سفیدپوش اور غریب طبقہ پر ڈالنا سراسر ظلم ہے، خالد محمود قریشی

حکمران عوام کے غیض وغصب سے بچیں, یہی ان کے لیے اور ان کی نسلوں کے لیے بہتر یے. پاکستان میں جمہوریت کی نہیں انقلاب کی ضرورت ھے

ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی وسیب جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری خالد محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں نے کہا ھےکہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ اور بجلی گیس قیمتوں اور ٹیرف میں ھوشروباء اضافہ سے قوم شدیداذیت اور پریشانی میں مبتلا ہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سارا بوجھ سفیدپوش اور غریب طبقہ پر ڈالنا سراسر ظلم ہے اور مظلوم عوام حکومت سے مطالبہ کرتی ھے مفت بجلی اور بےلگام مراعات پرپابندی اور حکومتی شاہ خرچیاں کنٹرول کرکے قوم کو جینے کا حق دیا جائے.
ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عام عوام ظالم حکمرانوں اور اشرافیہ کو اُن کے محلات سے گھسٹ کر سڑکوں پہ ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی. اور پاکستان میں انقلاب ِ فرانس پرپا ھوگا. حکمران ھوش کے ناخن لیں .
حکمران عوام کے غیض وغصب سے بچیں, یہی ان کے لیے اور ان کی نسلوں کے لیے بہتر یے. پاکستان میں جمہوریت کی نہیں انقلاب کی ضرورت ھے. اور انقلاب عوامی نیشنل پارٹی ھی پرپا کرسکتی ھے. کسی بھی ایسے رہنما سے انقلاب کی توقع کرنا عبث ھے جو بنی گالا یا جاتی امراء میں رہتا ھو. عام عوام کی رہنمائ عوامی لیڈر ھی کرسکتا ھے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button