مشرق وسطیٰ

شب برات،رحمتوں و مغفرت و الی رات،بی بی پاکدامن مزار تک جانے کیلئے نیا راستہ کھل گیا، ایمپرس روڈسے مزارتک 20فٹ چوڑی نئی سڑک کی تعمیرمکمل

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے افتتاح کردیا،بی بی پاکدامن کے مزار کا دورہ، سڑک کا جائزہ لیااورمعیار کو سراہا وزیراعلیٰ کی مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، ملک کے استحکام،سا لمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا کی، اگلی حکومت کام کرے گی:محسن نقوی چیف سیکرٹری اورسیکرٹری خزانہ نے 600ارب روپے کا قرض ادا کیا،900ارب روپے سرپلس اور300ارب روپے ڈویلپمنٹ کیلئے چھوڑ کر جارہے ہیں یہ ٹیم کوئی عام ٹیم نہیں تھی،ٹیم نے بہت اچھا ڈلیور کیا،اچھرہ واقعہ میں جن پولیس افسران نے اچھاکردار ادا کیا ان کیلئے میڈل کی سفارش کی ہے صحافیوں کیلئے کچھ کرنا میرا فرض تھا،اگر نہ کرکے جاتا تو دل بوجھل رہتا،مریم نواز نے 13ماہ کی کارکردگی کو سراہا ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):شب برات،رحمتوں و مغفرت و الی بابرکت رات،بی بی پاکدامن مزار تک جانے کیلئے نیا راستہ کھل گیا۔ ایمپرس روڈسے بی بی پاکدامن مزارتک 20فٹ چوڑی نئی سڑک کی تعمیرمکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ رات گئے افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ بی بی پاکدامن کے مزار کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیااورمعیار کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی اوراس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اوردعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام،سا لمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانے والی نئی سڑک مکمل ہونے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔یہ سڑک علاقے کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔مزار بی بی پاکدامن ایمپرس روڈسے منسلک ہوگی، آمدورفت کے مسائل حل ہوں گے۔ مزار بی بی پاکدامن روڈپر علیحدہ پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جارہی ہے،زائرین گاڑی کھڑی کر کے دربار جاسکتے ہیں۔چیف سیکرٹری،آئی جی،سی سی پی او،چیئرمین پی اینڈ ڈی،تمام سیکرٹریزاورکابینہ ممبران کا شکریہ جنہوں نے 13ماہ ساتھ دیا۔ڈی جی پی آر کی ٹیم،محکمہ اطلاعات و ثقافت اوربیٹ رپورٹرز ساتھ رہے،کسی نے کوئی کمی نہیں چھوڑی، سب کا شکریہ۔اللہ تعالیٰ ملک اورہمارے صوبے کو مزید ترقی دے۔ انجانے میں کوئی بھول ہوگئی ہوتو عوام سے معذرت خواہ ہوں۔تمام سیکرٹریز نے نیک نیتی سے کام کیا،پھر بھی کوئی غلطی ہوئی ہے تو عوام سے معذرت۔انشاء اللہ اگلی حکومت کام کرے گی۔چیف سیکرٹری زاہد زمان اورسیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے 600ارب روپے کا قرض ادا کیا۔900ارب روپے سرپلس اور300ارب روپے ڈویلپمنٹ کیلئے چھوڑ کر جارہے ہیں۔یہ ٹیم کوئی عام ٹیم نہیں تھی،ٹیم نے بہت اچھا ڈلیور کیا،میں 10گھنٹے کام کرتا تھا تو ٹیم 16گھنٹے کام کرتی تھی۔سرپلس 900ارب روپے ہے،300ارب روپے ترقیاتی اور600ارب روپے کا قرضہ ادا کیا۔اچھرہ واقعہ میں جن پولیس افسران نے اچھاکردار ادا کیا ان کیلئے میڈل کی سفارش کی ہے۔صحافیوں کیلئے کچھ کرنا میرا فرض تھا،اگر نہ کرکے جاتا تو دل بوجھل رہتا۔ مریم نواز نے 13ماہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔میں نے مریم نواز کو اپنی ناکامیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم میں جتنا کام کرنا چاہیے تھا اتنا نہیں کرپائے۔اگر ٹیم یہی رہی تو بہت زیادہ ترقی ممکن ہے،کیونکہ ٹیم اچھی ہوتو ترقی کی جاسکتی ہے۔چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،آئی جی سب نے محنت کی،سب نے اپنا حصہ ڈالا۔سارے پرانے دوستوں نے ساتھ دیا۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز، تعمیرات و مواصلات، اوقاف، کمشنر لاہور،سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ٹی اولاہور،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu