
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 162 ویں روز 45 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔
162 روز سے جاری مہم کے دوران85747 ڈیفالٹرز سے 2ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 162 روز سے جاری مہم کے دوران85747 ڈیفالٹرز سے 2ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 12118 نادہندگان سے 365.80 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10944 نادہندگان سے 607.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9701 نا دہندگان سے340.41 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5062 نا دہندگان سے 143.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 7533 نادہندگان سے208.72 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10410نادہندگان سے386.61ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13704 نادہندگان سے 161.33 ملین جبکہ قصور سرکل میں 16275 نا دہندگان سے 352.96 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 162 ویں روز 354 نا دہندگان سے 90 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 46 نادہندگان سے 0.79 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 39 نادہندگان سے 1.11 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 42 نادہندگان سے 0.82 ملین اور ساوتھ سرکل میں 33 ڈیفالٹرز سے 0.57 ملین کی ریکوری کی۔ تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 23 نادہندگان سے 0.37 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 35 نادہندگان سے3.75 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 57 نادہندگان سے 0.47 ملین جبکہ قصور سرکل میں 79 نادہندگان سے 1.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔