مشرق وسطیٰ

مذہبی انتہا پسندوں کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں اپنا وقار کھو چکا ہے،خالد محمود قریشی

دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ پاکستان کو ایک روشن خیال اور سیکولر ریاست بنانے کی جدوجہد کریں تاکہ دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہو۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان جاہل اور دہشت گرد ملاؤں کی وجہ سے ایک انتہا پسند مذہبی ریاست بن چکا ہے۔ کسی بھی شریف اور امن پسند شہری کی جان و مال محفوظ نہیں۔ مذہبی انتہا پسندوں کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں اپنا وقار کھو چکا ہے۔ حکمرانوں اور باضمیر شہریوں اور سول سوسائٹیوں کا فرض ہے کہ وہ ان حالات میں عام لوگوں سے رابطے میں رہیں اور سوشل میڈیا اور خط و کتابت کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کریں۔ دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ پاکستان کو ایک روشن خیال اور سیکولر ریاست بنانے کی جدوجہد کریں تاکہ دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہو۔
جاہل ملاؤں نے عربی خطاطی میں عورت کے لباس پر عربی لفظ حلوہ لکھا ھوا دیکھا. جس کے معنی خوبصورت دلکشی کے ہیں جسے جاہل لوگ قرآنی آیت سمجھ کر عورت کو قتل کرنے آئے تھے۔ لیڈی ایس ایس پی نے خاتون کو بچایا اور بحفاظت تھانے لے گئے، اس طرح خاتون کی جان بچ گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button