
ڈی سی لاہور کا یو سی 09 راوی پارک قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
ڈی سی لاہور کا کسی بھی جگہ پولیو کے جعلی اندراج سامنے آنے پر سخت کارروائی کا حکم پولیو مہم کے پہلے روز 04 لاکھ 52 ہزار 112 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے. ڈی سی لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پولیو مہم پر سو فی صد توجہ دی جائے۔ رافعہ حیدر کی ٹیموں کو ہدایت
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمی): سال نو کی دوسری خصوصی انسداد پولیو مہم کے 2 روز مکمل ہوگئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یو سی 09 راوی پارک قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا۔پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ڈی ڈی ایچ او راوی زون نے ڈی سی لاہور کو ٹیموں کی موجودگی، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور اندراج پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے بچوں کی انگلیوں پر تصدیقی نشانات اور ڈور مارکنگ کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے یو سی مکینوں سے پولیو ورکرز کی آمد اور رویہ کے بارے میں دریافت کیا ۔ڈی سی لاہور نے کسی بھی جگہ پولیو کے جعلی اندراج سامنے آنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے سمن آباد ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔پولیو مہم کے پہلے روز 04 لاکھ 52 ہزار 112 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہپولیو ورکرز ہر بار کی طرح اس بار بھی پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پولیو مہم پر سو فی صد توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی استدعا کی۔والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں۔