کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ، شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا
شہریوں کی درخواستیں کم سے کم وقت میں پراسس کی جائیں‘ متعلقہ ڈائریکٹرز اپنے ونگ کی درخواستوں کو باقاعدگی سے خود فالو کریں۔محمد علی رندھاوا کی ہدایت ون ونڈو پر انڈنٹیفکیشن سیل کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ری ویمپ کیا گیا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے اضافی عملہ اور جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سینئر سٹیزن کاؤنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈوسیل کی مارننگ شفٹ میں موصول ہونے والی درخواستوں کی پیش رفت اور ون ونڈو سیل پر موجود ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل پر آئے شہریوں کی درخواستیں کم سے کم وقت میں پراسس کی جائیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈائریکٹرز اپنے ونگ کی درخواستوں کو باقاعدگی سے خود فالو کریں۔ بعد ازاں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈوسیل سے منسلک اڈنٹیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انڈنٹیفکیشن سیل کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ری ویمپ کیا گیا ہے۔انڈنٹیفکیشن سیل میں شہریوں کی سہولت کے لیے اضافی عملہ اور جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پرچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین،ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم،ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔