وفاقی محتسب کا فیصل آبادچیمبر آف کا مرس اور سیلا نی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ
کا روباری برادری کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر رہے ہیں۔اعجازاحمد قر یشی فیصل آباد چیمبر آف کا مر س وانڈ سٹر ی میں شکا یات ڈیسک کا افتتا ح
فیصل آباد( )وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ کا روباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑ ی تعداد میں روزگار فرا ہم کر تے ہیں اور اس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھو متا ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روز فیصل آ باد چیمبر آف کا مر س وانڈسٹر ی میں شکا یات ڈیسک کے قیام کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔تقر یب میں صنعت وتجارت سے متعلق اہم شخصیات نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پا کستا ن کی معا شی تر قی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم ان کے مسا ئل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے ہما رے دروازے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں۔ وفاقی حکو مت کے تقر یباً 200 ادارے ہما رے دائر ہ اختیار میں آ تے ہیں جن کے خلاف گز شتہ سال 194,000 سے زائد شکا یات کو نمٹا یا گیا۔وفاقی محتسب نے کہا کہ فیصل آ باد کے ٹیکسٹا ئل کے شعبہ نے ما ضی میں بڑ ے برآمد کنند ہ کے طور پر پا کستان کی نیک نا می میں اضا فہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتر ی کے لئے ایس ایم ایز(SMEs) کے کردار پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں چیمبر آف کا مر س و انڈ سٹر ی کے عہد یداران نے وفا قی محتسب کو بجلی اور گیس کی بڑ ھتی ہو ئی قیمتوں کی وجہ سے برآمد ات میں کمی سمیت اپنے مسا ئل سے آ گا ہ کیا۔ وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں صنعت و تجا رت کے مسا ئل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر نے اور ان کی آواز کو متعلقہ حلقوں تک پہنچا نے کی بھر پور یقین دہا نی کرا ئی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ان کے دفتر میں آن لا ئن شکا یت بھی کی جا سکتی ہے جب کہ عوامی شکا یات کے ازالے کے لئے ان کے 22 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب نے فیصل آ باد میں سیلا نی انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں غر یب اور پسما ند ہ عوام با لخصو ص بچوں کی فلا ح کے بارے میں سیلا نی مر کز کے اقدا مات کے با رے میں بر یفنگ دی گئی۔ انہوں نے تنظیم کی کا وشوں کو سرا ہتے ہو ئے صا حب حیثیت لوگوں کو اس تنظیم کے ساتھ بھر پور تعا ون کر نے پر زور دیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ بچوں کے مسا ئل کا حل ان کے دفتر کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے بچوں کی فلاح با لخصو ص بچوں کے خلا ف سا ئبر کرا ئمز کی روک تھام کے لئے تیار کئے گئے بل اور زینب الرٹ کیس اور برآمد گی ایکٹ2020ء میں وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے اقدا مات کے با رے میں بھی سا معین کو آ گا ہ کیا۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کے مسا ئل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں الگ سے چلڈ رن کمشنر کا دفتر کا م کر رہا ہے۔