اہم خبریںمشرق وسطیٰ

منیٰ سے عرفات تک لبیک اللهم لبیک لبیک اللهم لبیک کے نعرے،خطبہ حج میں فلسطینیوں کے لیے دعا

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج میدان عرفات میں موجود تھے

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے

عرفات:دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج جمعرات کے روز وقوفِ عرفات ادا کرنے کے لیے کوہِ عرفات پر جمع ہوے۔ ، کوہِ عرفات کو جبل الرحمہ بھی کہا جاتا ہے جو کہ حج کے عروج کی اہم رسم ہے ۔ لبیک اللهم لبیک لبیک اللهم لبیک کے نعرے لگاتے ہوئے، حجاج کرام نے منیٰ سے عرفات تک بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے سفر کیا، مملکت کی جانب سے مقدس میدانوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنایا گیا ۔
حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے (AP)

حجاج کرام کو اپنی روانگی کے مقررہ اوقات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئ ہے تاکہ زیادہ بھیڑ اور شدید گرمی سے محفوظ رہا جا سکے۔ سعودی حکام نے مقدس مقامات کے درمیان نقل و حرکت کے تمام مراحل پر حکومت کے طے کردہ نظام الاوقات پر سختی سے عمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ یہ سالانہ اجتماع اتحاد اور عقیدت کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ حج کے دن پر عازمین خدا کی رحمت کے حصول کے لیے دعاؤں میں مشغول ہوتے ہیں۔ سخت موسمی حالات کے پیش نظر سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حجاج کرام نے مسجد نمرہ سے اپنے خیموں میں خطبہ حج سنا۔

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے (AP)

امسال خطبہ حج 35 زبانوں میں نشر کرتے ہوے پوری دنیا تک اسے پہنچانے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل طور پر نشر کیا گیا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندانِ اسلام حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے میدان عرفات میں جمع ہیں۔ مسجد نمرہ میں المسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے حج کا خطبہ دیا۔ لاکھوں حجاج آج جمعرات نو ذی الحجہ 1446 ہجری کو میدان عرفات میں عبادت و رب کریم کے حضور دعائیں کرنے میں سارا دن گزاریں گے۔ خطبہ حج کے بعد حجاج کرام میدان عرفات میں نماز ظہرین ادا کر رہے ہیں۔

حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کریں۔

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے (AP)

عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کر کے عرفات میں قیام اور پورا دن عبادت میں گزارتے ہیں۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں اور رات کھلے آسمان تلے گزارتے ہیں۔یہاں حجاج کرام کنکریاں بھی جمع کرتے ہیں تاکہ رمی یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کی رسم ادا کی جا سکے۔

مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج مناسک حج کے لیے منیٰ روانہ ہوں گے۔

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے

حج 2025: حجاج کرام رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پر جمع ہو گئے (AP)

واضح رہے کہ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج میدان عرفات میں موجود ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button