
مشرق وسطیٰ
لیسکو کی واہگہ روڈ سب ویژن کا بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن۔ترجمان لیسکو
ملزم لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او واہگہ روڈ سب ڈویژن سراج الدین کاکڑ نے اسٹاف کے ہمراہ ڈیال گاؤں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن ایک ٹیوب اور ڈیرہ میں بجلی چوری پکڑی۔ملزم لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزم کیخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 187000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔