
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا مینیجرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں ڈی جی پی آر کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے جدید میڈیا کے موثر استعمال بارے آگاہی لیکچرز دئیے
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا مینیجرز کی ٹریننگ ورکشاپ کاسنٹرل پولیس آفس میں انعقاد کیا گیا، ٹریننگ ورکشاپ میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے پی آر اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کو عوام سے رابطہ کاری کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کے سوشل میڈیا مینیجرزپیغام رسانی و سروس ڈلیوری کے جدید فیچرز اور آلات سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کریں۔ پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پولیسنگ کی سروسز فراہم کی جائیں، ہر ممکن آگاہی و راہنمائی دی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہاکہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کسی ادارے اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ کاری کا بنیادی ذریعہ ہے، پنجاب پولیس اپنے سوشل میڈیا مینیجرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید ٹریننگ سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گی۔ ورکشاپ میں ڈی جی پی آر کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے جدید میڈیا کے موثر استعمال بارے آگاہی لیکچرز دئیے۔ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ہیڈ سعد کلیم نے ٹوئیٹر، فیس بک اور یوٹیوب کے بہتر استعمال اور سوشل میڈیا کے چیلنجز بارے آگاہی دی۔ تابندہ خورشید اور فائزہ انعم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تقابلی جائزے کے ذریعے اہم امور اور فیچرز کی جانب توجہ دلوائی۔پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلرز نے سوالات و جوابات سیشن میں مختلف امور بارے آگاہی حاصل کی۔