کاروبار

ٹی سی ایل کی جانب سے SOS ویلج کے بچوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دکھانے کا اہتمام

۔ ٹی سی ایل اپنی #TheCricketLifeمہم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ساتھ شراکت کے ذریعے کھیلوں کے فروغ ا ور شائقین کو ناقابل فراموش تجربات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جر منی) پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل کی جانب سےSOS ویلج کے 50 سے زائد بچوں کو پی ایس ایل9 کے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سنسنی خیزمیچ کواسٹیڈیم میں دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ٹی سی ایل نے پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال پی ایس ایل9 میں بھی تین بڑی ٹیمزبشمول پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اسٹریٹجک اسپانسر شپ قائم کی۔ ٹی سی ایل اپنی #TheCricketLifeمہم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ساتھ شراکت کے ذریعے کھیلوں کے فروغ ا ور شائقین کو ناقابل فراموش تجربات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ ڈائر یکٹر، مڈل ایسٹ اور افریقہ، ماجد خان نیازی نے کہا کہ” ٹی سی ایل کی جانب سےSOS ویلج کے بچوں کومیچ دکھانے کا مقصد کھیلوں سے لگاؤ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کے حوالے سے روشن مستقبل کی طرف راغب کرنا ہے۔ ٹی سی ایل پاکستان کھیلوں کے فروغ کے ذریعے مختلف کمیونٹیز کو متحد کرنے اورمعاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پر عزم ہیں "۔
ٹی سی ایل پاکستان کی SOS ولیج کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصداپنی کارپو ریٹ سماجی زمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی ذہنی نشوونما کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹی سی ایل کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button