جنرل

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں علومِ ماحولیات کے اساتذہ، ادارہ تحفظ ماحولیات، ٹریفک پولیس اور نجی شعبے سے ماہرین کی شرکت شہروں میں انڈسٹری، رہائشی منصوبوں اور گرینری کیلئے مخصوص زون فکس کرنا ہونگے، ماہرین کی سفارش انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان کر رہے ہیں، ترجمان سیف سٹیز

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس میں علومِ ماحولیات کے اساتذہ، ادارہ تحفظ ماحولیات، ٹریفک پولیس اور نجی شعبے کے ماہرین سمیت مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی محمد احسن یونس، چیف آپریٹنگ آفیسرمستنصرفیروز، سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹیکنالوجی آفیسر سیف سٹی نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں محکمہ ماحولیات، ایجوکیشن، ٹریفک پولیس، این جی اوز اور لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے خطاب کیا۔کانفرنس میں فضائی آلودگی کے محرکات، اثرات اور اسکے تدارک بارے ماہرانہ رائے پیش کیں۔ماہرین نے کانفرنس میں خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں انڈسٹری، رہائشی منصوبوں اور گرینری کیلئے مخصوص زون فکس کرنا ہونگے۔ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی کیلئے گرین انرجی پر شفٹ ہونا ہوگا،۔لاہور اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے۔معاشرہ بحیثیت مجموعی ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات پر قابو پا سکتا ہے۔سموگ کا باعث بننے والے عوامل کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پنجاب بھر کے سمارٹ سٹی منصوبوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس سینسرز انسٹال کر رہی ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان کر رہے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ماہرین نے ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی کی کاوش کو بھرپور سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button