انٹرٹینمینٹ

الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔

علی عظمت نے نوجوانوں کو فن سیکھنے کے مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ جذبات کے اظہار کی ابتدائی زبان ہے

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے کہاہے کہ نوجوان آرٹسٹوں کے فن کو نکھارنے اور انکی صلاحیتوں کو مصوری کی نئی جہتوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے گاہے بگاہے مختلف اقدامات کرتا رہتا ہے۔اس مناسبت سے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔نامور پینٹر علی عظمت نے نوجوان آرٹسٹ کو ڈرائنگ اور پینٹنگ کی مہارتوں سے آگاہ کیا۔علی عظمت نے نوجوانوں کو فن سیکھنے کے مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ جذبات کے اظہار کی ابتدائی زبان ہے،اسکیچ کی باربار مشق کرنے سے آپ کے کام میں نکھار آئے گا،آپ کا الحمرا اکیڈمی کا حصہ ہونا قابل فخر امر ہے،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آپکو زیرک استاد پڑھا رہے ہیں۔سوال وجواب کی بھرپور نشست ہوئی۔آرٹسٹ ٹاک نوجوانوں کی گرومنگ کے لئے انتہائی اہم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button