جنرل

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت صوبے کے تمام ایس پیز انویسٹی گیشن کا ویڈیو لنک اجلاس۔

اندھے قتلوں کے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت صوبے کے تمام ایس پیز انویسٹی گیشن کا ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں تمام اضلاع کے ایس پیز انویسٹی گیشنز اور ڈی ایس پیز لیگل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمدنے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ زیر دفعہ 173 Cr PC کے چالان بروقت جمع کروائے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد نے کہاکہ عبوری چالان زیادہ سے زیادہ 17 روز میں جمع کروانا ضروری ہے،موثر مینجمنٹ سے تفتیشی افسران کے ورک لوڈ کو مینج کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمدنے ہدایت کی کہ اندھے قتلوں کے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے،ایس ڈی پی اوز آفس کا ریکارڈ مکمل کروائیں اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے ہدایت کی کہ نامزد ملزمان کے مقدمات کو بھرپور توجہ کے ساتھ یکسو کیا جائے، عدالتوں میں تفتیشی افسران مقدمات بارے پوری تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے ہدایت کی کہ سپیشلائزڈ یونٹس کے افسران ہی مقدمات کی تفتیش مکمل کریں اور ایس پیز انویسٹی گیشن مقدمات کے کنوکشن ریٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب، ڈی ایس پی لیگل ناصر پنجوتہ، ڈی ایس پی کرائم مانیٹرنگ شیخ مظفر اکرم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button