
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ سیفٹی میں کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): لیسکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی، اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران،ڈائریکٹر ایج آر نعمان غفور، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرٹی اینڈجی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی آئی یو طاہر میواور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے سیفٹی حکام کو ارتھنگ کو یقینی بنانے اور الیکٹریکل ہیزرڈ کی جگہوں کو ہیزرڈ فری کرنے کی سخت ہدایات کیں، انہوں نے کہا کہ سیفٹی میں کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ چیف ایگزیکٹو نے ڈائریکٹر سیفٹی کو ہدایت کی کہ وہ افسران و ملازمین کو سیفٹی سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے کیونکہ انسانی جان کی حفاظت لیسکو کا اولین فریضہ ہے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے پبلک ریلیشن آفیسر کی سوشل میڈیاکی کارکردگی کو سراہا گیا، انہوں نے کہاکہ لیسکو کے شعبے مٹیریل مینجمنٹ سے متعلقہ حکام مٹیریل مینجمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ اسی طرح شعبہ مینٹینس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔