رمضان پیکیج کے تحت 64لاکھ مستحق گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایاجائے گا:سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ
رمضان کنٹرول روم صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک 2 شفٹوں میں کام کرے گا:سیکرٹری صنعت و تجارت کی رمضان کنٹرول روم میں میڈیا سے گفتگو
پاکستان لاہور(نمئندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پونچھ ہاؤس میں بنائے گئے مرکزی رمضان کنٹرول روم کا دورہ کیا اوررمضان کنٹرول روم کی ورکنگ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا -سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت 64لاکھ مستحق گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایاجائے گا -وزیر اعلی کی ہدایت پر یہ کام آئندہ 15روز میں مکمل کر لیا جائے گا- فوڈ ہیمپر آٹا، چینی، گھی سمیت پانچ اشیاء پر مشتمل ہو گا -انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں ملیں گی- جن اضلاع میں ماڈل بازار موجود ہیں وہاں رمضان بازار نہیں لگیں گے- رمضان و ماڈل بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی لگیں گی-رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے لئے پونچھ ہاؤس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور یہ کنٹرول روم میں 6 محکموں کے افسران و اہلکاران 2 شفٹوں میں کام کریں گے -کنٹرول روم صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرے گا- کنٹرول روم میں آن لائن کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے -سیکرٹری صنعت و تجارت نے کہا کہ پنجاب قیمت ایپ کے ذریعے اشیاء ضروریہ کی قیمتو ں پر نظر رکھی جائے گی- پنجاب فوڈ اتھارٹی اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کو یقینی بنائے گی جبکہ رمضان پیکیج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اربن یونٹ کرے گا- انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں -احسان بھٹہ نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران اشیاء کے250 سیمپل حاصل کئے گئے جن میں سے 7 فیل ہوئے-ناقص گھی فراہم کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے – سیکرٹری صنعت و تجارت نے 1849 میں تعمیر شدہ پونچھ ہاؤس کی تاریخی اہمیت بارے بھی آگاہ کیا-ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اس موقع پر موجود تھے-