اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی،12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم میاں بیوی گرفتار کر لئے

آئی جی پنجاب نے آرپی او اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی

پاکستان سرگودھا(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا.آئی جی پنجاب نے آرپی او اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی.ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن، اے ایس پی کوٹ مومن پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں.ملزمان کمسن بچی عائشہ کو ڈنڈے اور راڈ سے تشدد کرتے رہے تھے، والدین سے ملاقات بھی بند کروا دی تھی.تشدد کی وجہ سے عائشہ کے جسم پر زخم بن گئے جن کا علاج نہ کروایا گیا، بدستورتشدد کیا جاتا رہا.کمسن عائشہ کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارنے پر ملزمان ڈیڈ باڈی گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے.کمسن مقتولہ کے والدین نے یکم مارچ 2024 کو پولیس کواطلاع دی .پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی خصوصی ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور، ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے. خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو لاہور اور حافظ آباد سے گرفتار کیا.ملزم جواد اور اس کی بیوی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کمسن بچی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سرگودھا پولیس کو شاباش.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button