لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،پچھلے24گھنٹوں میں 356ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 356ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے
وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 356ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے128کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8 کمرشل،4انڈسٹریل،4زرعی اور340 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ42 ہزار16 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ 49لاکھ8 ہزار5سو28 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔لکھوڈئیر کے علاقے میں کنکشن کو21 لاکھ روپے،صدر قصورکے علاقے میں کنکشن کو7لاکھ50ہزار روپے شاد باغ کے علاقے میں ایک ملزم کو2لاکھ اورصفدرآباد میں ایک ملزم کو1 لاکھ22ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
انسداد بجلی چوری مہم کو173روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 60 ہزار62 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 55 ہزار2 سو52ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 18 ہزار7سو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 87 لاکھ39 ہزار4سو42 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 ارب 8 کروڑ75 لاکھ8 ہزار6 سو17روپے ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔