کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بارے خصوصی اجلاس، شہر میں جاری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں جدید پیمانوں پر آئی ٹی انڈسٹری کا فروغ شامل ہے۔کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ و سہولت کے لیے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔محمد علی رندھاوا ٹیپا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کے لیے چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی و حل بارے تجاویز پیش کرے۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بارے خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہر میں جاری، منظور شدہ اور مجوزہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹیشن کے موجودہ انفرا سٹرکچر پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شہر لاہور کے پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مسقبل کے پلان کے خدو خال پر بھی بریفنگ دی گئی۔شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی و ضروریات کے پیش نظر ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر و دیگر تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ارفع کریم ٹاور کے قریب آئی ٹی ٹاور/سنٹر کی تعمیر کے مختلف پلان و بزنس پرپوزل پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں جدید پیمانوں پر آئی ٹی انڈسٹری کا فروغ شامل ہے۔آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ و سہولت کے لیے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے ٹیپا کی جانب سے مصروف ترین پوائنٹس کی امپروومنٹ بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کے لیے چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی و حل بارے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، سید عزیر شاہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نیسپاک، ڈائریکٹر آکشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی