مشرق وسطیٰ

ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ منہ کھر بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک موثر منصوبہ ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک منہ کھر بیماری کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ منہ کھر بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک موثر منصوبہ ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منہ کھر بیماری سے پاک ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کے قیام کی آگاہی بارے دو روزہ تفصیلی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ منعقد کروانے کا مقصد لائیو سٹاک فارمرز کو ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ قائم کرنے بارے آگاہی فرام کرنا تھا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لیے لائیو سٹاک سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ کے قیام سے لائیو سٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک منہ کھر بیماری کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ منہ کھر بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک موثر منصوبہ ہے۔ انہوں نے انڈسٹری کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے ایسے پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے۔ ڈاکٹر نوید نیازی سابقہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے اینیمل ائیڈنٹیفکیشن اینڈ ٹریسبلٹی سسٹم کی اہمیت بارے جامع خطاب کیا اور بتایا کہ یہ سسٹم جانوروں کے ریکارڈ کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کے ذریعے جانوروں کی شناخت کے لیے ایک یونیورسل نمبر الاٹ کیا جاتا ہے انہوں نے اس سسٹم کو جانوروں کا نادرہ(NADRA) قرار دیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ آتھارٹی آف پاکستان کی ڈائریکٹر مس فائقہ نے ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ اور ایکسپورٹ کے لیے کیے جانے والے محکمہ لائیو سٹاک کے اقدامات کو سراہا ۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ آتھارٹی آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل توسیع، نمائندہ ایف اے او ،صدر میٹ ایکسپورٹر ایسوسییشن آف پاکستان، پرائیویٹ فارمرز اور دیگر محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button