
سولر پاکستان ایکسپو میں Hexing انرجی کی کامیاب شرکت
اس تقریب کے دوران لوگوں کی کثیر تعداد نے Hexing انرجی کے بوتھ کاوزٹ کیاجس میں صنعتی شعبہ سے وابستہ کاروباری افراد اورسرکاری عہدیداران شامل تھے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) :2024پاکستان میں جدید سولر سلوشنز فراہم کرنے والی کمپنیHexing انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈکی جانب سے تین روزہ سولر پاکستان ایکسپو میں کامیابی سے شرکت کی گئی۔اس ایکسپو کے دوران،Hexing انرجی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی نمائش کی جس کوشرکاء کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔
سولر پاکستان ایکسپو نے Hexing انرجی کے لیے بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں شرکاء کو جدید سولر سلوشنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔اس تقریب کے دوران لوگوں کی کثیر تعداد نے Hexing انرجی کے بوتھ کاوزٹ کیاجس میں صنعتی شعبہ سے وابستہ کاروباری افراد اورسرکاری عہدیداران شامل تھے۔
مزید براں اس موقع پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بھی Hexingانرجی کے بوتھ کاخصوصی دورہ کیا اور پاکستان میں پائیدار توانائی کے حل کے حوالے سے ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔
Hexing انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈHexingگروپ کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو1998 سے پاکستان میں گرین انرجی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔اس ایکسپو کے دورانHexing انرجی نے مؤثر طریقے سے اپنی ہائی ٹیک مصنوعات پیش کیں جن میں سولر کٹس، سسٹم ڈیزائن اور مکمل سسٹم سپلائی سے لے کر لوکلائزڈ ٹیکنیکل سروس اور سمارٹ ڈیجیٹل آپریشن ٹولز شامل تھے۔اس کے علاوہ Hexing انرجی نےLivoltekانورٹرز اور بیٹریوں کی بھی نمائش کی جو کہ Hexingگروپ کی ایک اور ذیلی کمپنی ہے۔
ایکسپو کے بارے میں بات کرتے ہوئےHexing گروپ جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر گلوبل مارکیٹنگ اور ریجنل سی ای او مسٹر لیو سو نے کہاکہ ”ہم سولر پاکستان ایکسپو میں حاصل ہونے والی شاندار پذیرائی پر بہت خوش ہیں۔پاکستان میں گرین انرجی سلوشنزکے حوالے سے عوام کا بڑھتا ہوا رحجان متاثر کن ہے اور ہمیں اس کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔سولر ایکسپو میں ہماری شرکت پاکستان کی توانائی کی صنعت میں پائیداری اور جدت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”
سولر پاکستان ایکسپو میں اپنی کامیاب شرکت کے ساتھHexing انرجی پاکستان میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے حل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ Hexingانرجی مستقبل میں بھی پاکستان میں کلین انرجی کے حوالے سے جدید ترین حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔