
مشرق وسطیٰ
فرینڈز آف پولیس کے طلباء وطالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامطالعاتی دورہ
وفد میں 150 مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات شریک تھے ایشیاء کی سب سے بڑی سکیورٹی وال سے شہر کا نظارہ بہترین تجربہ تھا۔وفد شرکاء
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): فرینڈز آف پولیس کے طلباء وطالبات کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں 150 مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک تھے۔شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے ادارے کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔طلباء کو پکار15ایمرجنسی کال سنٹر، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔وفد کو الیکٹرانک ڈیٹا اینالیسز سنٹر، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔وفدنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہا ایشیاء کی سب سے بڑی سکیورٹی وال سے شہر کا نظارہ بہترین تجربہ تھا۔