انجینیئرز انسٹیٹیوٹ اف پاکستان کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر شاہد حیدر کو نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنسی ایوارڈ دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے اور لیسکو کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھیں گے ۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انجینیئرز انسٹیٹیوٹ اف پاکستان کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں ورلڈ انجینئرنگ ڈے منایا گیا جس میں پورے پاکستان سے انجینیئرز نے شرکت کی۔اس تقریب میں اچھی کارکردگی دکھانے والے انجینیئرز کو ایوارڈ دئیے گئے۔پریزیڈنٹ انجینئر فرحت عادل اور جنرل سیکٹری انجینیئر عامر ضمیر احمد خان نے ایوارڈ دئیے۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر شاہدر کو اچھی کارکردگی دکھانے پر ورلڈ انجینئرنگ ڈے کے موقع پر نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو میں ریکارڈ ریکوری کی گئی اور لائن لاسز کو بہتر کیا گیا ساتھ ہی ساتھ بجلی چوروں کے خلاف اپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لیسکو میں بجلی چوروں کی تعداد میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینر شاہد حیدر نے اس موقع پر انجینیئرز انسٹیٹیوٹ اف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایگزیکٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے اور لیسکو کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھیں گے ۔