مشرق وسطیٰ

وزیر اعلٰی پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم، ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ افسران عملدرآمد کیلئے متحرک

ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر افسران کے دیہی علاقوں کے دورے ،لاہور کے مختلف دیہاتوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ افسران عملدرآمد کیلئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر افسران نے دیہی علاقوں کے دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف اور چیف آفیسر اقبال فرید نے ہلوکی رسول پورہ کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر محکموں کی ٹیموں نے ہلوکی رسول پورہ میں گاؤں کی تزئین بارے تجاویز کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کے مختلف دیہاتوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جارہا ہے۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل رائیونڈ میں شامکے بھٹیاں،تحصیل کینٹ میں برکہ خورد، تحصیل سٹی میں ڈھیڑ پنڈ شامل ہیں۔ تحصیل شالیمار میں گاؤں اور ماڈل ٹاؤن میں ہلوکی رسول پورہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ تمام محکموں کی ٹیموں کو ذمہ داریاں تقویض کر دی گئی ہیں۔دیہی علاقوں میں صفائی، سیورج، بجلی اور گلیوں کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button