مشرق وسطیٰ

وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ائر پورٹ کا دورہ، مسا فروں کی شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کی گئیں

وفاقی محتسب کی یکجا سہو لتی ڈیسک پر موجود تمام اداروں کو مز ید فعال بنا نے کی ہدا یت

اسلا م آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلا م آباد ائر پورٹ کے خلاف کثیر تعداد میں بدانتظامی کی شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ائر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں، ائرپورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں اور بعض مسا فروں کے مسا ئل حل کرا ئے۔ ٹیم نے اپنے دورے کی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے یکجا سہو لتی ڈیسک پر موجود تمام اداروں کو مز ید فعال بنانے کی ہدا یت کی۔ ٹیم نے ائر پورٹ پر نیشنل وانٹرنیشنل لا ؤ نجز، Luggage Area، سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کاؤنٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے نا جا ئز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ باہر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکا یات بھی شامل تھیں۔ ٹیم نے قبل ازیں اسلا م آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے گزشتہ دورہ کے دوران ایف آ ئی اے، اے این ایف،اے ایس ایف اور کسٹمز کے یکجاسر چ ڈیسکوں پر CCTV کیمر ے لگا نے اور تمام کاؤنٹرز پرمسا فروں کی آگاہی کے لئے اردو اور انگریزی میں بل بو رڈز لگانے اور عوامی آ گا ہی کے لئے انہیں ٹی وی اسکر ین پر بھی مسلسل دکھانے کی ہدا یات دی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ ائرپورٹ انتظا میہ نے ان ہدا یات پر عملد رآمد کر دیا ہے۔ ٹیم نے ائرپورٹ پرVisa Protection Stamp کی سہولت نہ ہو نے کا نو ٹس بھی لیا۔ ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہو لت کے لئے قا ئم کئے گئے”یکجاسہولتی ڈیسک“ کا بھی معا ئنہ کیا اور وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کو یہ شکا یت بھی ملی کہ ائر پورٹ پر تعینات بعض اداروں کے اہلکار مسا فروں سے نا جا ئز رقم کا مطالبہ کر تے ہیں۔ ٹیم نے ایسے اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدا یت جا ری کی۔ٹیم نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے مقامی سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ائر پورٹ پر آنے والے مسافروں بالخصو ص بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات دینے کے علا وہ ائر پورٹ پر مو جود سر کا ری ایجنسیوں کے مسا ئل بھی سنے اور ائر پورٹ انتظا میہ کو کسٹم ڈیو ٹی پر ما مور اسٹاف کو مزید دو کمر ے الاٹ کر نے کی ہدا یت کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button