
ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر شالیمار گارڈن میں وویمن ڈے کی مناسبت سے ورکشاپ کا انعقاد
مختلف شعبہ جات سے وابستہ خواتین نے وویمن لیڈرشپ اور دیگر موضوعات پر ورکشاپ سے خطاب کیا۔ ہم سب نے ملکر خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانے پر کام کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور وویمن ڈے پر کیرئیر کونسلنگ اور صلاحیت ابھارنے کی ورکشاپ خواتین کیلئے تحفہ ہے. رافعہ حیدر
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے وویمن لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی شالیمار گارڈن میں وویمن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن ، حفصہ جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر، ڈاکٹر علی ایاز اور ایچ او ڈی پتھامولوجی کنگ ایڈورڈیونیورسٹی نے شرکت کی۔اسی طرح سیف سٹی این” ریسکیو ٹیم، شمائلہ حسین اسسٹنٹ پروفیسر دیال سنگھ کالج ،ثنا خان کارپوریٹ ٹرینر، عنبرین ابراہیم فوٹوگرافر نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج باغبانپورہ، گورنمنٹ گرلز کالج شالیمار، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج رکھ چھبیل، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج شادباغ اور کوئین میری کالج کے سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وویمن لیڈرشپ ورکشاپ کی قیادت اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین نے کی. معروف فوٹو گرافر عنبرین ابراہیم کی فوٹو گرافی جبکہ ثنا خان نے سافٹ سکلز پر ورکشاپ سے خطاب کیا۔ فضا چوہدری کی طرف سے کیرئیر کے راستوں کو عبور کرنے جبکہ ٹیم سیف سٹی اور ریسکیو 1122 نے سیلف ڈیفنس پر ورکشاپ دی۔ میڈم قراۃ العین کی عوامی تقریر پر ورکشاپ سے حاضرین مستفید ہوئے۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وویمن ورکشاپ کا مقصد خواتین کا دن منانا اور تحصیل کالج کی مقامی طالبات کی کامیابیوں کو اعزاز دینا ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ ہم سب نے ملکر خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانے پر کام کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے وویمن لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وویمن ڈے پر کیرئیر کونسلنگ اور صلاحیت ابھارنے کی ورکشاپ خواتین کیلئے ایک تحفہ ہے۔